021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
شادی شدہ بیٹیوں کا بھی میراث میں اتنا حق ہے جتنا غیر شادی شدہ بیٹیوں کاہے
74152میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

میرے سسر کے نام ایک مکان تھا جسے ان کے بچوں نے فروخت کردیا ہے،اس کی قیمت اٹھارہ لاکھ روپے ہے،میری شرعی راہنمائی فرمائیں کہ یہ رقم ان کے ورثہ میں کیسےتقسیم ہوگی؟

ورثہ میں تین بیٹے اور چھ بیٹیاں ہیں،چار بیٹیاں شادی شدہ ہیں،جبکہ دو غیر شادی شدہ،تینوں بیٹوں اور غیر شادی شدہ بیٹیوں کا کہنا ہے کہ ان میں سے ہرایک کا حصہ تین لاکھ بنتا ہے اور شادی شدہ بہنوں میں سے ہر ایک کو پچھترہزار روپے ملیں گے،کیونکہ غیر شادی شدہ بیٹی کو ڈبل حصہ ملتا ہے۔

برائے مہربانی راہنمائی فرمادیں کہ شادی شدہ اور غیرشادی شدہ بیٹیوں کا حصہ کتنا ہوگا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

شرعی لحاظ سے یہ بات غلط ہے کہ غیر شادی شدہ بیٹی کو شادی شدہ بیٹی کے مقابلے میں دوگنا حصہ ملتا ہے،البتہ بیٹوں کا حصہ بیٹیوں کے مقابلے میں دوگنا ہوتا ہے،چاہے شادی شدہ ہوں یا غیرشادی شدہ،لہذا مذکورہ صورت میں اٹھارہ لاکھ کی رقم میں سے تین لاکھ روپے ہر بیٹے کے حصے میں آئیں گے،جبکہ ڈیڑھ لاکھ روپے ہر بیٹی کا حصہ ہے،چاہے وہ شادی شدہ ہو یا غیر شادی شدہ۔

حوالہ جات
.....

محمد طارق

دارالافتاءجامعۃالرشید

12/صفر1443ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طارق صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب