021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بلائیں انسانی بد عملی کا نتیجہ ہوتی ہیں؟
74182جائز و ناجائزامور کا بیانجانوروں کے مسائل

سوال

کیا جانور پالنے سے جو بلائیں مصیبت آتی ہیں وہ پہلے جانوروں پر آتی ہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

فی نفسہ جانور پالنا ممنوع نہیں،البتہ جس جانور کے پالنے سے روکا گیا ہے،برائی اور گناہ اس کے پالنے میں ہے، نہ کہ اس جانور کی ذات میں،لہذا اصولی طور پر وبائیں اور مصیبتیں پہلے اس بد عملی کے مرتکب پر نازل ہوتی ہیں۔البتہ اگر بلا کا تعلق کسی ایسے مرض سے ہو جوطبی لحاظ سے اس جانور کے ساتھ خاص ہو تو عین ممکن ہے کہ ایسی بلائیں پہلے جانوروں پر اور اس کے بعد انسانوں پر آتی ہیں ،لیکن اس میں بھی خلاف اصول ہونے کے باوجود انسانوں کی طرف منتقلی انسانی بد عملی ہی کا نتیجہ ہوتی ہیں۔

حوالہ جات
۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۱۳صفر۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب