74177 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
کیا کوئی آدمی کسی غیر وطن جیساکہ انڈیا سے محبت کرسکتا ہے؟ جب کہ کفروشرک سے سخت نفرت ہو صرف بطور وطن انڈیا جیسے ملک سے محبت کی جاسکتی ہے، جب کہ کسی ناجائز چیز سے اسے کوئی محبت ورغبت نہ ہو ،پہلے دعا بھی کی ہو کہ انڈیا سے محبت نہیں کروں گا، لیکن پھر کر لے تو جائز ہے یا ناجائز؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
کسی ملک سے جائے پیدا ئش ہونے یا آبائی علاقے ہونے یا تعلیمی تعلق ہونے یا ظاہری قدرتی مظاہر کی وجہ سے محبت ایک طبعی چیز ہے اس میں شرعا کوئی قباحت نہیں،لہذا انڈیا یا کسی بھی غیر مسلم ممالک کے ساتھ اس تناظر میں محبت یقینا ممنوع نہیں اور نہ اس میں کوئی قباحت ہے،البتہ اسلام مخالف لوگوں کی سرگرمیوں کا مرکز ہونے کی وجہ سے اس سے نفرت کرنا بھی دین وایمان کا تقاضہ ہے، لہذا یہ دونوں باتیں بیک وقت جمع ہوسکتی ہیں۔
حوالہ جات
۔۔۔
نواب الدین
دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
۱۴صفر۱۴۴۳ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | نواب الدین | مفتیان | محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب |