74271 | طلاق کے احکام | طلاق دینے اورطلاق واقع ہونے کا بیان |
سوال
مفتی صاحب ! کل میں کہنا چاہ رہا تھا انگریزی میں کہ میں اپنی بیوی سے محبت کرتا ہوں تومیرے منہ سے اکیلے میں صرف طلاق کالفظ نکل گیا، اس سے کیا ہوگا؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اگربیوی وغیرہ کسی نے یہ الفاظ نہ سنے ہوں اور طلاق کا لفظ نکلتے وقت نہ تو بیوی سامنے تھی اور نہ ہی اس کی نیت تھی تو ایسی صورت میں طلاق واقع نہ ہوگی۔
واضح رہے کہ مفتی عالم الغیب نہیں ہوتا،بلکہ سؤال کے مطابق ہی جواب دیتا ،لہذا اگر سؤال واقع کے مطابق نہ ہو توجواب کالعدم شمارہوگا۔
حوالہ جات
۔۔۔۔۔
نواب الدین
دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
۲۱صفر۱۴۴۲ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | نواب الدین | مفتیان | محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب |