021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
” اگر یہ قرآن پاک کی آیت نہ ہوتی ، تو یہ بکواس اور توہین ہوتی” کہنے کا حکم
74345ایمان وعقائدکفریہ کلمات اور کفریہ کاموں کابیان

سوال

جب میں نے سورہ الحاقہ پڑھی تو میں نے ایک آیت مبارکہ پڑھی جس میں کہا گیا تھا کہ اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کی وحی میں کچھ اپنی طرف سے شامل کیا ہوتا تو اللہ انھیں دائیں بازو سے پکڑ لیتااور ان کی شہ رگ کاٹ دیتا ، میں نے کہا اگر یہ قرآن پاک کی آیت نہ ہوتی ، تو یہ بکواس اور توہین ہو تی۔(میری نیت یہ تھی کہ اگر یہ آیت قرآن میں نہ ہوتی تو اور کوئی خود ہی اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات کہتا) ، کیا اس سے میں مرتد ہوگیا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

 ان الفاظ کے کہنے سے اگرچہ کفر وارتداد تو لازم نہیں آیا ،لیکن یہ انتہائی خطرناک الفاظ ہیں، کہنے والے پر لازم ہے کہ گڑگڑا کرتوبہ واستغفارکرے اور آئندہ  سخت احتیاط کا اہتما کرے۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲۸صفر۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب