74402 | ایمان وعقائد | ایمان و عقائد کے متفرق مسائل |
سوال
بچہ اور بالغ کی تعریف کیا ہے؟ نیز کیا ۱۸ سال سے کم عمر شخص پر بچہ کا اطلاق ہوگا؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اگر لڑکے میں احتلام اور لڑکی میں حیض وغیرہ کے آثار نمودار نہ ہوں تو پندرہ سال کی عمر ہونے پر بالغ قرار دئے جائیں گے،نابالغ بچے کو عربی میں صبی کہا جاتا ہے،اور پھر اس کی دو قسمیں ہیں عاقل اور غیر عاقل، جبکہ بالغ بچے کو اگرچہ اردو محاورے میں بچہ کہا جاتا ہے ،لیکن عربی محاورے میں اس پر صبی کا اطلاق حقیقی مفہوم میں نہیں کیا جاتا۔
حوالہ جات
البناية شرح الهداية (11/ 112)
وله قوله تعالى: {حتى يبلغ أشده} [الإسراء: 34] (سورة الأنعام: الآية 152) ، وأشد الصبي ثماني عشرة سنة، هكذا قاله ابن عباس وتابعه القتبي
نواب الدین
دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
۲ربیع الثانی۱۴۴۳ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | نواب الدین | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |