021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کمرے میں ناپاک کپڑاہوتو اس میں نماز پڑھنے کاحکم
71599پاکی کے مسائلپانی کے مسائل

سوال

اگر کمرے میں ناپاک کپڑا ہوتو اس کمرے میں نماز پڑھ سکتے ہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

نماز کی شرائط میں سے ایک شرط یہ ہے کہ جس جگہ نماز پڑھی جارہی ہووہ جگہ پاک ہو،اگر ناپاک جگہ پر نماز پڑھی گئی تو نماز درست نہیں ہوگی اس کی قضاء لازم ہے ، البتہ اگر کمرے میں ناپاک کپڑے رکھے ہوئے ہوتو  اس کمرے  میں نماز پڑھی جاسکتی ہے اس سے نماز پر کوئی فرق نہیں پڑتا،مگر شرط یہ ہے کہ نماز کے دوران اس کپڑے  کے اوپر کوئی  عضو نہ   رکھا جائے۔

حوالہ جات
السراج الوهاج (ص: 53)
 شُرُوط الصَّلَاةطَهَارَة الْحَدث الْأَصْغَر وَغَيره فَإِن سبقهاالْحَدث غير الدَّائِم بطلت صلَاته۔
الجوهرة النيرة على مختصر القدوري (1/ 46)
الشروط ثلاثة أنواع شرط الانعقاد لا غير كالنية والتحريمة والوقت والخطبة وشرط الدوام كالطهارة وستر العورة واستقبال القبلة۔
الكتاب (ص: 52)
يجب على المصلي أن يقدم الطهارة من الأحداث والأنجاس على ما قدمناه ويستر عورته۔

           وقاراحمد بں اجبرخان

 دارالافتاء جامعۃ الرشیدکراچی

۲۵ جمادی الثانی ۱۴۴۲  ھ 

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

وقاراحمد بن اجبر خان

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب