021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
جبری تحریری طلاق سےرجوع کےبعد،مکررتحریری خلع دیکرتجدید نکاح کی صحت کاتنازع
74549طلاق کے احکامالفاظ کنایہ سے طلاق کا بیان

سوال

مفتی صاحب! محمد عارف صدیقی نامی شخص نے2019 میں آپ کے دارالافتاء سےاپنی بیمار بیوی کو جبری طلاق دینے سے متعلق ایک فتوی نمبر/5866456 لیا تھا،جس میں اس نے اپنی بیوی کو جبر واکراہ سے  زبانی اور اس کے بعد تحریری خلع/طلاق دیکردوبارہ رجوع کے جواز کا فتوی لیا تھا،نیز اس کے بعد ایک بار پھر 2021 میں تحریری خلع اور تجدید نکاح بھی ہوا ہے،اس شخص کے نکاح میں میری بہن تھی، اور وہ اب فوت ہوچکی،میرے خیال میں اس کا اس طرح متعدد بارطلاق کے بعد دوبارہ نکاح درست نہ تھا تو کیا یہ شخص میری بہن( اپنی مرحومہ بیوی) کے وراثت کا حقدار ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

صورت مسؤولہ میں چونکہ فریقین کے بیان میں اختلاف ہے،جس کی وجہ سے یک طرفہ بیان پر اس کا جواب نہیں دیا جاسکتا،لہذا ایسے مسائل کاعملی اوریقینی حل  شرعی عدالت کی طرف رجوع سے یادونوں فریقوں کی طرف سے متفقہ طور پر کسی مستند دینی ادارے کی مقررہ کمیٹی کی تحکیم(ثالث کو فیصلہ کا اختیار دینے)سے ممکن ہے۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۱۸ربیع الثانی۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب