021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
جی فنڈ میں وراثت کا حکم
74617میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

گورنمنٹ ملازم کو ملنے والے جی پی فنڈ کا کیا حکم ہے جو کہ ملازم کی وفات کے بعد وصول ہوا ہے،کیا اس میں وراثت جاری ہوگی؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

چونکہ جی پی فنڈ کی رقم کی ملازم کی تنخواہ سے کٹوتی کی جاتی ہے،اس لیے ملازم اس رقم کا زندگی میں ہی مالک بن جاتا ہے،اگرچہ وصولی بعد میں ہوتی ہے،اس لیے جی پی فنڈ کی مد میں ملنے والی رقم میں میراث جاری ہوگی۔

حوالہ جات
"الفتاوى الهندية" (4/ 413):
"ثم الأجرة تستحق بأحد معان ثلاثة إما بشرط التعجيل أو بالتعجيل أو باستيفاء المعقود عليه فإذا وجد أحد هذه الأشياء الثلاثة فإنه يملكها، كذا في شرح الطحاوي".

محمد طارق

دارالافتاءجامعۃالرشید

18/ربیع الثانی1443ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طارق صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب