021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
گریجویٹی فنڈ میں وراثت کا حکم
74618میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

ملازم کی وفات کے بعد گورنمنٹ کی جانب سے ملنے والے گریجویٹی فنڈ کا حکم کیا ہے،کیا اس میں وراثت جاری ہوگی؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

گریجویٹی فنڈ کی مد میں ملنے والی رقم کی ملازم کی تنخواہ سے کٹوتی نہیں کی جاتی،بلکہ یہ اس کی خدمات کے اعتراف اور مالی تعاون کی نیت سے ملازم کو یا اس کے نہ ہونے کی صورت میں اس کی فیملی کے مخصوص افراد کو دی جاتی ہے،اس میں وراثت جاری ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے تفصیل درج ذیل ہے:

جو رقم ملازم نے اپنی زندگی میں وصول کرلی ہو،یا وہ  زندگی میں قانونی طور پر اس کا اس طرح حقدار ہوگیا ہو کہ وہ اس کا مطالبہ کرسکتا ہو تو  وہ رقم اس کے ترکہ میں شامل ہوکر ورثہ میں تقسیم ہوگی،جبکہ وہ رقم جو اس کی زندگی میں اسے نہ ملی ہو اور نہ قانونی طور پر وہ اس کا اس طرح سے مستحق بنا ہو کہ اس کے مطالبے کا اسے حق حاصل ہوگیا ہو،بلکہ اس کی وفات کے بعد ادارے کی جانب سے اس کی فیملی کے مخصوص افراد کے نام جاری ہوئی ہوتو اس میں وراثت جاری نہیں ہوگی،بلکہ خاص انہیں افراد کی ملک ہوگی جن کے نام ادارے کی جانب سے جاری کی گئی ہو۔

لہذا مذکورہ صورت میں اگر ملازم زندگی میں  ہی اس رقم کا حقدار بن چکا تھا تو اس میں وراثت جاری ہوگی اور اگر وہ زندگی میں اس رقم کا اس طرح سے مستحق نہیں بنا تھا کہ اسے اس کے مطالبے کا حق حاصل ہوگیا ہو،بلکہ اس کے مرنے کے بعد اس کی فیملی کے مخصوص افراد کے نام جاری ہوئی ہو تو پھر یہ رقم میراث میں تقسیم نہیں ہوگی،بلکہ ادارے کی جانب سے جن افراد کے نام جاری کی گئی ہو خاص ان کی ملک ہوگی۔

حوالہ جات
"البحر الرائق " (8/ 5):
"قال - رحمه الله - (والأجرة لا تملك بالعقد، بل بالتعجيل أو بشرطه أو بالاستيفاء أو بالتمكن منه) يعني الأجرة لا تملك بنفس العقد، سواء كانت عينا أو دينا وإنما تملك بالتعجيل أو بشرطه أو باستيفاء المعقود عليه وهي المنفعة أو بالتمكن من الاستيفاء بتسليم العين المستأجرة في المدة اهـ. كلام الشارح".

محمد طارق

دارالافتاءجامعۃالرشید

18/ربیع الثانی1443ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طارق صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب