021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
موبائل کا ڈبہ بطور رہن رکھنا
74784کفالت (ضمانت) کے احکاممتفرّق مسائل

سوال

سوال یہ ہے کہ   کیا قسطوں پر دیے گئے موبائل کا ڈبہ بطور ضمانت اپنے پاس رکھ سکتے ہیں کہ مکمل ادئیگی پر واپس ہوگا ۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

کسی چیز کے کاغذات وغیرہ کو ضمانت اور گروی  رکھوا کر  اصل چیز کو  اپنے پاس رہنے دینا اور اس سے استفادہ حاصل کرتے رہنا جائز ہے۔ خریدا کا  موبائل لے  کر اس   کے ڈبہ کو بطور ضمانت فروخت کنندہ کے پا س  رکھوا  دینا   بھی کاغذات کو ضمانت کے طور پر رکھوانے  کی طرح ہے، لہذا فروخت کنندہ کے لیے  قسطوں کی ادائیگی  مکمل ہونے تک  موبائل کے ڈبہ کو   بطور ضمانت  اپنے پاس رکھ لینا جائز ہے۔

حوالہ جات
توثیق الدیون(۲۸۳)
الرھن غیر الحیازی۔۔۔۔۔وان مشروعیۃ مثل ھذا الرھن مختلف فیھا بین العلماء المعاصرین۔۔۔۔۔۔۔ولکن اجاز کثیر من الفقہاء  المعاصرین " الرھن الرسمی" او" غیر الحیازی"۔

 سعد مجیب

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲ جمادی الاولی ۱۴۴۳

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سعد مجیب بن مجیب الرحمان خان

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب