74751 | معاشرت کے آداب و حقوق کا بیان | متفرّق مسائل |
سوال
عورت خاوند کی اجازت کے بغیر گھر سے نکل سکتی ہے؟اگر خاوند کے نہ چاہتے ہوئے بیوی گھر سے نکلے تو اس کا کیا حکم ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
عورت کے لیے بغیر کسی شرعی عذر کے شوہر کی اجازت کے بغیر گھر سے نکلنا جائز نہیں ہے۔اگر کوئی عورت شوہر کی اجازت کے بغیر گھر سے نکلے تو وہ شوہر کی نافرمانی کی وجہ سے سخت گناہ کا مرتکب ہو گی۔احادیث مبارکہ میں ایسی عورت کے بارے میں سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں۔
حوالہ جات
فلا تخرج إلا لحق لها أو عليها(رد المحتار،کتاب النکاح ،باب المہر:3/145)
لا نفقۃ لاحد عشر… وخارجۃ من بیتہ بغیر حق وھی ناشزۃ(الدرالمختار،کتاب الطلاق،باب النفقۃ:3-575)
وروي عن ابن عباس رضي الله عنهما:
أن امرأة من خثعم أتت رسول الله - صلى الله عليه وسلم - فقالت: يا رسول الله! أخبرني ما حق الزوج على الزوجة؟ فإني امرأة أيم، فإن استطعت، وإلا جلست أيما. قال: " فإن حق الزوج على زوجته……..ولا تخرج من بيتها إلا بإذنه، فإن فعلت لعنتها ملائكة السماء وملائكة الرحمة وملائكة العذابحتى ترجع قالت لا جرم ولا أتزوج أبدا.رواه الطبراني(الترغیب والترھیب للمنذری:3/37)
محمد انس جمال
دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی
02جمادی الاولی1443ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | انس جمال بن جمال الدین | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |