74752 | طلاق کے احکام | عدت کا بیان |
سوال
کیاطلاق کے بعد بیوی شوہر یا دیور کے گھر میں اپنے بچوں کے ساتھ رہ سکتی ہے؟اگر بیوی رہنے پر زبردستی کرے تو اس کا کیا حکم ہے؟ جبکہ تمام بچے دس سال سے زیادہ عمر کے ہیں۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
عدت گزرنے کے بعد بیوی کے لیے شوہر اجنبی ہوجاتا ہے،لہذا سابقہ شوہر یا دیور کے گھر میں رہنا اس کے لیے جائز نہیں۔اگر وہ شوہریا دیور کے گھر میں رہنے پر اصرار کرے تو اجنبی کے گھر میں رہنے کی وجہ سے سخت گناہ گار ہوگی۔
حوالہ جات
الخلوة بالأجنبية حرام إلا لملازمة مديونة هربت ودخلت خربة أو كانت عجوزا شوهاء أو بحائل(الدر المختار،کتاب الحظر والاباحۃ،فصل فی النظر واللمس:6/368)
إذا طلقها ثلاثا أو واحدة بائنة وليس له إلا بيت واحد فينبغي له أن يجعل بينه وبينها حجابا حتى لا تقع الخلوة بينه وبين الأجنبية، فإن كان فاسقا يخاف عليها منه فإنها تخرج وتسكن منزلا آخر(الہندیۃ،کتاب الطلاق:1/553)
ثم إن وقعت الفرقة بطلاق بائن أو ثلاث لا بد من سترة بينهما ثم لا بأس به " لأنه معترف بالحرمة إلا أن يكون فاسقا يخاف عليها منه فحينئذ تخرج لأنه عذر(الھدایۃ،کتاب الطلاق،باب العدۃ:2/279)
محمد انس جمال
دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی
02جمادی الاولی1443ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | انس جمال بن جمال الدین | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |