74750 | میراث کے مسائل | میراث کے متفرق مسائل |
سوال
اگر کوئی بیٹا والد کی زندگی میں جائیداد لینے کے لیے اپنے والد پر زبر دستی کرے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
میراث کا حق والد کی وفات بعد ورثہ کو حاصل ہوتا ہے۔والد کی زندگی میں اولاد میراث کا مطالبہ نہیں کر سکتی۔مال لینے کے لیے والد پر زبردستی کرنا بہت بڑا گناہ ہے جس سے احتراز ضروری ہے۔
حوالہ جات
وشروطه: ثلاثة: موت مورث حقيقة، أو حكما كمفقود، أو تقديرا كجنين فيه غرة ووجود وارثه عند موته حيا حقيقة أو تقديرا كالحمل والعلم بجهة إرثه.(ردالمحتار،کتاب الفرائض:6/758)
الارث یجری فی آخر جزء من اجزاء حیاۃ المورث،وقال مشایخ بلخ:الارث یجری بعد موت المورث
وجہ قول مشایخ بلخ:ان المورث مادام حیا،فہو مالک جمیع اموالہ من کل وجہ(المحیط البرہانی کتاب الفرائض،الفصل الرابع:282/23)
محمد انس جمال
دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی
02جمادی الاولی1443ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | انس جمال بن جمال الدین | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |