74901 | زکوة کابیان | عشر اور خراج کے احکام |
سوال
سوال:السلام علیکم !سبزیوں میں مثلا ٹماٹر،بھنڈی،کدو وغیرہ اوراخروٹ ، انگور،انار،مالٹا،آم چیری وغیرہ میں زکوۃ لازم ہوتی ہےیانہیں؟
o
سوال میں ذکرکردہ دیگراشیاء اور مفتی بہ قول کےمطابق سبزیوں میں بھی عشر واجب ہے،لہذابارانی یا نہرسےسیراب ہونےوالی زمین ہوتواس میں عشرواجب ہوگا،اوراگرٹیوب ویل وغیرہ سےسیراب کیاجائےتومذکورہ بالااشیاء میں نصف عشرواجب ہوگا۔
حوالہ جات
"الدر المختار للحصفكي"2 / 355:
باب العشر (يجب) العشر (في عسل) وإن قل (أرض غير الخراج) ولو غير عشرية كجبل ومفازة، بخلاف الخراجية لئلا يجتمع العشر والخراج (وكذا) يجب العشر (في ثمرة جبل أو مفازة إن حماه الامام۔
(بلا شرط نصاب) راجع للكل (و) بلا شرط (بقاء) وحولان حول، لان فيه معنى المؤنة۔
"الدر المختار للحصفكي"2 / 358:
(و) يجب (نصفه في مسقي غرب) أي دلو كبير (ودالية) أي دولاب لكثرة المؤنة۔
محمدبن عبدالرحیم
دارالافتاءجامعۃالرشیدکراچی
06/جمادی الاولی 1443 ھج
n
مجیب | محمّد بن حضرت استاذ صاحب | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب |