021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
خلع،تفریق اور فسخ نکاح میں فرق
75352طلاق کے احکامطلاق کے متفرق مسائل

سوال

خلع،تفریق اور فسخ نکاح میں کیا فرق ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

رشتہ ازدواج کو ختم کرنے کی تین صورتیں ہیں،جن میں سے ایک طلاق ہے،جس کی مختلف اقسام ہیں اور ہر قسم کا حکم الگ ہے،دوسری صورت خلع کی ہے جس میں بیوی شوہر کو کچھ عوض دے کر اس سے اپنی جان چھڑاتی ہے،ان دونوں صورتوں کا تعلق شوہر سے ہے،جبکہ تیسری صورت تفریق یا فسخ نکاح کی ہے جس کا حق شریعت نے قاضی کو دیا ہے کہ اگر شوہر نہ بیوی کو معروف طریقے سے ساتھ رکھ رہا ہو اور نہ طلاق اور خلع دے رہا ہو تو پھر قاضی کو شریعت نے بعض مخصوص صورتوں میں رشتہ ازدواج کو ختم کرنے کا اختیار دیا ہے،جسے فسخِ نکاح یا تفریق سے تعبیر کیا جاتا ہے۔

حوالہ جات
۔۔۔

محمد طارق

دارالافتاءجامعۃالرشید

12/جمادی الثانیہ1443ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طارق صاحب

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب