021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
قطروں کے مریض کے وضو اور نماز کا حکم
74967نماز کا بیانمریض کی نماز کا بیان

سوال

پیشاب کے قطروں کا مریض نمازکیسے ادا کرے؟اور وہ شخص وہم کا مریض بھی ہے اور اگر وہ وقت زیادہ لگاتا ہےپیشاب کے قطروں کی وجہ سے تو جماعت بھی چلی جاتی ہے اور والدین بھی اسےڈانٹتے ہیں،جبکہ والدین کو بتا بھی چکا ہے کہ مفتی صاحب نے اجازت دی ہے،لیکن والدین نہیں مانتے اور وقت زیادہ لگانے سے وقت بھی ضائع ہوتاہے اور لوگوں کے سامنے وہ حاجت کے لیے نہیں جا سکتا اور وہ باہر بھی نہیں جاسکتا،کیونکہ وقت زیادہ لگتا ہے اور لو گ برا سوچتےہیں اور بیت الخلا میں زیادہ دیر بیٹھ بھی نہیں سکتے۔براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر اس مریض کوایک دفعہ بھی کسی نماز کا کوئی ایک مختصر سا وقت مثلا مغرب کا وقت بھی نہیں ملتا کہ جس میں وہ محض فرائض کی ادائیگی کے ساتھ وضو اور نماز مختصر طریقے سے ادا کرسکے توایسا شخص معذور بن جائے گا اور ہر نماز کے وقت میں ایک دفعہ وضو کرکے نماز پڑھنا درست ہوگا،(البتہ اس عذر کے علاوہ دیگر کوئی وجہ وضو ٹوٹنے کی پائی جائے تو وضو ٹوٹ جائے گا اور نیا وضو کرنا ہوگا )اوریہ عذر باقی رہنے کے لیے  آئندہ ہر نماز کے وقت اس عذر کا ایک دفعہ پایا جانا کافی ہے۔(ماخوذازاحسن الفتاوی:ج۲،ص۷۶)

حوالہ جات
۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲۰جمادی الاول۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب