74986 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
بعض کمپنیاں قرآن پر حج کا عکس چھاپتی ہیں جس میں لوگوں کا عکس بھی ہوتا ہے۔ کیا یہ درست ہے؟
o
اگر کوئی کمپنی قرآنِ کریم پر حج کا ایسا عکس چھاپتی ہو جس میں انسانوں کی شکلیں واضح ہوں تو یہ دو گناہوں کا مجموعہ ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے، ایک تصویر چھاپنا اور دوسرا قرآن کی بے ادبی، لہٰذا اس سے بچنا لازم اور ضروری ہے۔
لیکن اگر وہ عکس ایسا ہو جس میں انسانوں کی شکلیں واضح نہ ہوں، صرف دھندلی شبیہہ نظر آتی ہو تو اسے اگرچہ ناجائز نہیں کہا جاسکتا، لیکن اس سے بھی اجتناب کرنا چاہیے۔
حوالہ جات
.
عبداللہ ولی غفر اللہ لہٗ
دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
23/جمادی الاولی /1443ھ
n
مجیب | عبداللہ ولی | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |