021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مؤذن کو مالی خیانت کے محض شک پر فارغ کرنا
75113اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائلملازمت کے احکام

سوال

ہمارے مؤذن صاحب سے کمیٹی والے کہہ رہے ہیں کہ آپ مسجدکے پنکھے اور دروازے بند کر کے جایا کریں،پہلے ایسا نہیں تھا۔جب کہ ہمارے مؤذن صاحب دس گیارہ سال سے اذان کی خدمت احسن طریقے سےسرانجام دیتے رہے،جبکہ مسجد میں خادم بھی ہے،صر ف مؤذن صاحب نے کچھ رقم جمع کر کے اپنے لیے محلے میں مکان خریدا،جو کمیٹی میں شامل کچھ افراد کو اچھا نہ لگا اور ہمارے مؤذن صاحب کو جواب دے دیا،کمیٹی میں سب کی اپنی بلڈنگز ہیں،جبکہ پورامحلہ اس فیصلے سے ناخوش ہے،نیزہمارے مؤذن صاحب انتہائی شریف النفس انسان ہیں۔رہنمائی فرمائیں کہ کیا کمیٹی کایہ عمل درست ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جب مسجد میں پہلے سے ایک خادم موجود ہےتو ایسی صورت میں خادم کے بجائے مؤذن کو مسجد کے پنکھے دروازے بند کرنے کا پابند بنانا درست نہیں،مؤذن کی ذمہ داریاں وہ تمام باتیں اور کام ہیں جو ان کی تقرری کے وقت طے کر لی جائیں، بعد میں ذمہ داری میں یک طرفہ اضافہ جائز نہیں۔

اگرچہ مؤذن کی تنخواہ عموما اتنی نہیں ہوتی جس میں سے بچت جمع کرکے مکان بھی خریدا جاسکے، لیکن عموماآمدن کا ذریعہ صرف یہی نہیں ہوتا،بلکہ اس کے علاوہ بھی اضافی اوقات میں ٹیوشن پڑھانا یا کسی کی طرف سے ذاتی نوعیت کے ہدایا وتحائف،نیز خاندانی موروثی جائیداد بھی ذرائع آمدن ہوسکتے ہیں،لہذابغیر ثبوت اورشواہدکے محض شک اور بد گمانی کی بنیاد پر کسی پر بدیانتی یا خیانت کا الزام لگانا،یااس پر مبنی کوئی امتیازی سلوک کرنا،جبکہ جس پر الزام لگایا جارہا ہو اس کی ظاہری حالت اور مقبولیت بھی اس کی نفی کرتی ہو، قطعا جائز نہیں،لہذاکسی خردبردکےشواہد کےبغیرمؤذن کے اپنے ذاتی مال یاذاتی تعلق سے خریدی گئی یا حاصل کی گئی عمارت یا مکان پرکسی کا اعتراض درست نہیں اور اس قسم کے شکوک وشبہات کی بنیاد پر مؤذن کو ان کے منصب سے ہٹانے کا فیصلہ بھی شرعا واخلاقا ہر لحاظ سے بالکل غلط اور ناجائز ہے،لہذا انتظامی کمیٹی پر لازم ہے کہ وہ اپنے اس فیصلے کو واپس لے  اور پورے محلہ کی آواز کی نمائندگی کرےاور فیصلہ تحقیق کی بنیاد پر کرے۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲۴جمادی الاول۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / مفتی محمد صاحب