021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
خنزیر کی چربی سے بنی چیونگم اور دیگر مصنوعات کا حکم
75253جائز و ناجائزامور کا بیانکھانے پینے کے مسائل

سوال

میں آج مارکیٹ میں چیونگم خریدنے گیا تھا، میں نے یوٹیوب پر دیکھا تو پتا چلا کہ یہ خنزیر کی چربی سے بنتی ہے، کیا یہ بات صحیح ہے اور کیا اسے چبانا جائز ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

چیونگم اور اسی طرح دیگر مصنوعات میں  اگر خنزیر کی چربی کی آمیزش کا شبہ ہو تو   ان کے اجزائے ترکیبی کے بارے میں صحیح و معتبر تحقیق ضروری  ہوتی ہے اور عموماً  یوٹیوب  سے حاصل ہونے والی خبریں مستند  اور محقق نہیں ہوتیں ،  البتہ    اگر   کم از کم دو مسلمان و دین دار افراد کی خبر سے یا   لیب ٹیسٹ کے ذریعے سے اس کی تصدیق ہو جائے  کہ ان میں واقعتاً خنزیر کی چربی ملائی گئی ہے تو ایسی چیزوں کا استعمال  ناجائز و حرام   ہو گا۔

لہذا اگر ایسا نہ ہو  اور چیونگم یا اس طرح کی دیگر مصنوعات پر حلال سرٹیفکیشن کا لوگو ہو یا اگر لوگو نہ ہو لیکن اس کے اجزاء ترکیبی بغور دیکھنے پر مشتبہ معلوم نہ ہوتے ہوں اور بنانے والی کمپنی  کسی مسلمان شخص کی ہو  یا پھر وہ چیز کسی مسلمان ملک سے درآمد کی گئی ہو تو پھر اس چیز  کے استعمال  میں شبہ سے بچنا چاہیے.  البتہ اگر کسی چیز مثلاً  چیونگم،  چاکلیٹ  وغیرہ  کے  اجزاء ترکیبی مشتبہ ہوں تو ان اجزاء ترکیبی کی تفصیل لکھ کر  کسی مستند دارالافتاء کے مفتیان کرام سے رجوع کر کے اس کا شرعی حکم دریافت کیا جا سکتا ہے۔

حوالہ جات
القرآن الکریم ، [الأعراف: 157] :
 ﴿وَيُحِلُّ لَهُمُ الطَّيِّبَاتِ وَيُحَرِّمُ عَلَيْهِمُ الْخَبَائِثَ﴾
 [الأنعام: 145] :
﴿قُلْ لَا أَجِدُ فِي مَا أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا عَلَى طَاعِمٍ يَطْعَمُهُ إِلَّا أَنْ يَكُونَ مَيْتَةً أَوْ دَمًا مَسْفُوحًا أَوْ لَحْمَ خِنْزِيرٍ فَإِنَّهُ رِجْسٌ أَوْ فِسْقًا أُهِلَّ لِغَيْرِ اللَّهِ بِهِ﴾

محمد انس جمیل

دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی

۴،  جمادی الثانی  ۱۴۴۳ ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد انس ولدمحمد جمیل

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب