021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
گرام فری(Gramfree)ویب سائٹ سےپیسےکمانےکاحکم
75296جائز و ناجائزامور کا بیانخریدو فروخت اور کمائی کے متفرق مسائل

سوال

کیاکہتےہیں مفتیان کرام اس مسئلےکےبارےمیں کہ میں ایک ویب سائٹ سےارننگ کرتاہوں،جس کانام گرام فری(Gramfree)ہے۔اس ویب سائٹ میں اسپن(Spin)کا آپشن ہوتاہے،اس اسپن (Spin) کواستعمال کرنےسےہمیں گرام ملتےہیں اوریہ اسپن(Spin) کا آپشن دن میں 5 مرتبہ ایک ایک گھنٹےکے وقفےسےہوتاہے۔اس طرح اس ویب سائٹ میں تین ویڈیوز دیکھنی ہوتی ہیں،اس سےبھی گرام ملتےہیں،اس طرح ایک آپشن اسمارٹ کانڑیکٹ(Smart Contract)کاہوتاہے،اس کوسائن(Sign) کرنے سےبھی گرام ملتےہیں۔اب یہ گرام لیناجائزہےیانہیں؟اوراس گرام کاریٹ مارکیٹ میں ڈالرکے ریٹ کےحساب کےمطابق کم اورزیادہ ہوتارہتاہے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اس قسم کی ویب سائٹ سےپیسےکمانےمیں درج ذیل قباحتیں پائی جاتی ہیں:

  1. اس قسم کی ویب سائٹ میں ویڈیودیکھ کرپیسےدینےکامقصداپنی ویب سائٹ میں ٹریفک بڑھانا ہوتاہے،کیونکہ اس ویب سائٹ میں ویڈیویوٹیوب کی سائٹ میں جاکرکھلتی ہے،جس سےویب سائٹ کی یوٹیوب چینل کےویور(ّViewer)میں اضافہ ہوتاہے،اتناٹریفک دیکھ کرکلائنٹ دھوکہ میں پڑجاتاہےکہ حقیقتاًاس کےچینل میں اتناٹریفک ہے،لہٰذاویڈیوزدیکھ کرپیسےکمانے میں دھوکہ کاعنصر ہونےکی وجہ سےناجائزہے۔
  2. ایک آپشن اس ویب سائٹ میں لاٹری کاہے،جس میں حصہ لینےوالوں کوکچھ گرام لے کرشامل کیاجاتاہے،یہ صورت بھی قمار(جوے)کےتحت داخل ہونےکے وجہ سےناجائز ہے۔
  3. گرام بھی ایک دیجیٹل کرپٹوکرنسی ہے،جس کالین دین اورتجارت سےمتعلق ہمارے دارالافتاءمیں تحقیق جاری ہے،احتیاطاًاس سےقسم کی کرنسی کی تجارت میں جعل سازی وغیرہ کی وجہ سےاجتناب کیا جائے۔
  4. جب خوداس قسم کی ویب سائٹ سےپیسےکمانادرست نہیں ہے،تواس قسم کی ویب سائٹ کی طرف ریفر کرنابھی شرعاًجائزنہیں ہے۔
  5. اسمارٹ کانٹریکٹ(Smart Contract)ایک معاہدہ ہوتاہے،جس میں یہ معاہدہ کرنےوالا مختلف قسم کی سہولیات فراہم کرتاہے،اسی طرح اس میں ایک شرط  یہ بھی ہوتی ہےکہ ٹرانزیکشن ہونےکےبعدوہ قابل واپسی نہیں ہوگی۔

لہٰذا گرام فری نام کی ویب سائٹ سےپیسےکمانادرج بالا قباحتوں کی وجہ سےشرعاًجائز نہیں ہے۔

حوالہ جات
مسند أحمد ط الرسالة (36/ 504):
حدثت عن أبي أمامة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " يطبع المؤمن على الخلال كلها إلا الخيانة والكذب۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المختار) (6 / 63):
"وفي الحاوي: سئل محمد بن سلمة عن أجرة السمسار، فقال: أرجو أنه لا بأس به وإن كان في الأصل فاسدًا؛ لكثرة التعامل"
الموسوعة الفقهية الكويتية (1/ 290):
"الإجارة على المنافع المحرمة كالزنى والنوح والغناء والملاهي محرمة، وعقدها باطل لا يستحق به أجرة . ولا يجوز استئجار كاتب ليكتب له غناءً ونوحاً ؛ لأنه انتفاع بمحرم ... ولا يجوز الاستئجار على حمل الخمر لمن يشربها ، ولا على حمل الخنزير۔
https://gramfree.today/faq
Gram is a cryptocurrency. The high speed of transactions is a main feature of Gram. Cryptocurrencies are implemented on early blockchain platforms due to the low speed of transactions.For instance, Bitcoin can provide only 7 transacti ons per second for all users while Ethereum can provide only 15.The Gram blockchain platform is expected to process millions of transactions per second. It should become a crypto-analog of Visa and MasterCard.
A smart contract is a computer protocol intended to digitally facilitate, verify, or enforce the negotiation or performance of a contract. Smart contracts allow the performance of credible transactions without third parties. These transactions are trackable and irreversible.

محمدعمربن حسین احمد

دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی

6جمادی الثانیۃ 1443ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد عمر ولد حسین احمد

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب