021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
داداکی میراث میں پوتےپوتیوں کاحصہ ہوگا؟
75257میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

سوال: یہ ہےکہ  داداکی میراث کی تقسیم ہمارایعنی ہم سب چاربہن بھائی اورسات بہنیں،والدصاحب اوروالدہ کاکتناحصہ بنتاہے؟ایک بھائی فوت ہوچکےہیں وہ بھی کاروبارکرتےتھےوہ بغیرشادی کےفوت ہوگئےہیں،داداکی وراثت میں جوجائیدادہےوہ معلوم ہےاورباقی جوچیزیں وہ بھی  معلوم ہیں۔

 

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

داداکی میراث کی تقسیم میں آپ بہن بھائیوں کاکوئی حصہ نہیں ہوگا،کیونکہ داداکی وفات کےوقت آپ کےوالدصاحب اورچچاوغیرہ  زندہ تھےتوآپ کےوالدکےبہن بھائیوں(چچاپھوپی وغیرہ) میں میراث تقسیم ہوگی ،اس لیےآپ کاکوئی حصہ نہ ہوگا۔ہاں والدکومیراث کاجتناحصہ ملاہے،وہ بیٹےبیٹیوں(آپ بہن بھائیوں)میں اپنی مرضی کےمطابق تقسیم کرسکتےہیں،یہ ان کا ذاتی  حصہ ہے،اگرتقسیم نہ بھی کریں توان کواختیارہے۔

حوالہ جات
"السراجی فی المیراث"13:
الاقرب فالاقرب یرجحون بقرب الدرجۃ اعنی اولھم بالمیراث جزء المیت ای البنون ثم بنوھم ۔

محمدبن عبدالرحیم

دارالافتاءجامعۃالرشیدکراچی

02/جمادی الثانیہ   1443 ھج

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب