021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بچوں کو دودھ پلاتے وقت فلمیں دیکھنا
75314جائز و ناجائزامور کا بیانکھیل،گانے اور تصویر کےاحکام

سوال

آج کل مائیں اپنے بچوں کو دودھ پلاتے وقت ڈرامے، فلمیں وغیرہ دیکھتی ہیں تو ان کے اثرات بچوں پر کیا پڑتے ہیں؟ اس کے بارے میں وضاحت فرمادیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ناجائز اور فحش قسم کے ڈرامے وغیرہ دیکھنا گناہ کبیرہ ہے، یہ سب اللہ پاک کی ناراضگی کی وجہ بنتی ہیں، اگر مائیں بچوں کو دودھ پلاتے وقت ڈرامے وغیرہ دیکھتی ہیں تو ان کے ان اعمال  کا اثر ان کے  بچوں کی تربیت اور نفسیات پر پڑسکتی ہے، کیونکہ بچہ کیوں نہ  بہت ہی چھوٹا  ہو اس کے سامنے اور آس پاس ہونے والا ہر کام  اس بچےکے اوپر اپنا ایک اثر  ضرور  رکھتا ہے، اور خاص طور پر والدین کے طرز زندگی سے بچے کی تربیت کافی متاثر ہوتی ہے۔

اس لئے والدین ہر ممکن اس بات کی کوشش کریں کہ گھر میں ایک دینی ماحول  بنائیں اور اپنے اعمال کو بہتر کرنے کوشش کریں تاکہ نئی نسل ان کے   نقش قدم پر چلتے ہوئے ایک بہترین اور باکردار  انسان بن سکے۔

حوالہ جات
القرآن الکریم
{ يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قُوا أَنْفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَارًا وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ عَلَيْهَا مَلَائِكَةٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لَا يَعْصُونَ اللَّهَ مَا أَمَرَهُمْ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ} [التحريم: 6]
صحيح البخاري (2/ 100)
1385 - حدثنا آدم، حدثنا ابن أبي ذئب، عن الزهري، عن أبي سلمة بن عبد الرحمن، عن أبي هريرة رضي الله عنه، قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم: «كل مولود يولد على الفطرة، فأبواه يهودانه، أو ينصرانه، أو يمجسانه، كمثل البهيمة تنتج البهيمة هل ترى فيها جدعاء»

محمدنصیر    

 دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی

7 ،جمادی الثانیہ، 1443ھ                                              

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد نصیر ولد عبد الرؤوف

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب