75315 | نماز کا بیان | مسجدکے احکام و آداب |
سوال
کیا مسجد میں گنبد بنوانا ضروری ہے؟ یا بغیر گنبد کے بھی مسجد ہوسکتی ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
مسجد کیلئے گنبد کا ہونا ضروری نہیں ہے بغیر گنبد کے بھی مسجد ہوسکتی ہے لیکن اگر مسجد میں قدرتی روشنی اور ہوا سے مستفید ہونے کیلئے گنبد بنایا جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
حوالہ جات
فتاوى اللجنة الدائمة - 1 (6/ 249)
بناء القبة فوق المسجد
السؤال الرابع من الفتوى رقم (12844)
س4: هل يجوز بناء القبب في المساجد إذا كانت لغرض الإضاءة والتهوية؟
ج4: لا نعلم حرجا في ذلك إذا كان الأمر كما ذكر في السؤال.
محمدنصیر
دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی
7 ،جمادی الثانیہ،1443ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد نصیر ولد عبد الرؤوف | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب |