79567 | اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائل | کرایہ داری کے متفرق احکام |
سوال
سودی بینک کے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنا جائز ہے یا ناجائز؟؟؟
o
بینک کی ایسی ملازمت جس کا تعلق برا ہ راست سودی معاملات سےہو ناجائز اور حرام ہے، البتہ وہ ملازمت جس کا تعلق براہ راست سودی معاملات سے نہ ہو اور اس ملازمت میں سودی لین دین، یا سودی لکھت پڑھت وغیرہ سے متعلق کوئی کام نہ کرناپڑتا ہو تو وہ جائز ہے، لہذ ا سودی بینک کے" ایچ آر "ڈیپارٹمنٹ میں ملازمت کرنا جائزاور اس پر ملنے والی تنخواہ حلال ہے۔
حوالہ جات
الجوهرة النيرة على مختصر القدوري (1/ 212)
وقال ابن مسعود «آكل الربا وموكله وكاتبه وشاهده إذا علموا به ملعونون على لسان محمد - صلى الله عليه وسلم - إلى يوم القيامة» كذا في النهاية.
مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح (5/ 1915)
عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: لَعَنَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكَلَ الرِّبَا وَمُوَكِلَهُ وَكَاتِبَهُ وَشَاهِدَيْهِ وَقَالَ: «هُمْ سَوَاءٌ» . رَوَاهُ مُسلم.
سعد مجیب
دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی
۸ جمادی الثانی ۱۴۴۳
n
مجیب | سعد مجیب بن مجیب الرحمان خان | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |