021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مختلف ای نمبرز کا حکم
75354جائز و ناجائزامور کا بیانکھانے پینے کے مسائل

سوال

کھانے پینے کے پیکٹ پر جو کوڈ لکھے ہوتے ہیں، اس کی کیا حقیقت ہے اور کیا حکم ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

کھانے پینے کی اشیاء پر درج کئے گئے کوڈ زدراصل اس پیکٹ کے اندر موجود غذاء میں استعمال کئے گئے مختلف اجزاء ترکیبی کی نمائندگی کر رہے ہوتے ہیں، ان کوڈز کو جدید اصطلاح میں ای نمبرز کہا جاتا ہے، ہر  ملک کے زبان کے لوگوں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ ای نمبرز وضع کئے گئے ہیں، جس سے بآسانی صارف یہ معلوم کرسکتا  ہے کہ اس مصنوع کے اجزاء ترکیبی کیا کیا ہیں؟

چونکہ ان ای نمبرز کے ذریعے  مصنوع میں استعمال ہونے والے حلال وحرام اجزاء کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، اس لئے ہر مسلمان کو چاہئےکہ وہ ان نمبرزکو پڑھ مصنوع کے اجزاء  کا علم حاصل کرے،اور حرام ومشتبہ اجزاءوالے مصنوعات سے اجتناب کرتے ہوئے اپنے لئے صرف حلال مصنوعات خرید نے کا اہتمام کرے، البتہ زیادہ  بہتر یہ ہے کہ کسی مصنوع کی خریداری کے وقت اس کے  حلال ، حرام  ہونے کے حوالے سے پروڈکٹ پر لگے حلال لوگو کو دیکھا جائے، اور صرف ان مصنوعات کو خریدنے کی کوشش کیجائےجو کسی مستند حلال تصدیقی ادارے سے حلال سرٹیفائیڈ ہوں۔

حوالہ جات
مصنف عبد الرزاق الصنعاني (5/ 19)
 عن الثوري، عن فضيل بن مرزوق، عن عدي بن ثابت، عن أبي حازم، عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إن الله طيب لا يقبل إلا طيبا أمر المؤمنين بما أمر به المرسلين [ص:20] فقال: {يا أيها الرسل كلوا من الطيبات واعملوا صالحا} [المؤمنون: 51] ثم قال: {يا أيها الذين آمنوا كلوا من طيبات ما رزقناكم} [البقرة: 172] " قال: ثم ذكر رجلا يطيل السفر، أشعث أغبر يمد يده إلى السماء يقول: يا رب، يا رب، وطعامه حرام، وملبسه حرام، وغدا في الحرام أنى يستجيب له۔

        محمدنصیر

    دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی

 13، جمادی الثانیہ،1443ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد نصیر ولد عبد الرؤوف

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب