021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
رفاہی ادارے کی جانب سے اموالِ زکوة کون لے سکتا ہے؟
75377زکوة کابیانزکوة کے جدید اور متفرق مسائل کا بیان

سوال

اموال زکوۃ کی تملیک  کرنے کے لیے “ٹرسٹ” کا منتظم /نمائندہ کون سمجھا  جائے گا؟ جسے ٹرسٹیز متعین کریں  یا جومالیات کا ذمہ دار ہو؟

بوقت ِضرورت متعین شدہ منتظم  کسی اور کو اپنا نمائندہ  مقرر کرسکتا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جس شخص کو بھی ٹرسٹ کے منتظمین اس کام کے لئے نامزد کردیں وہ ٹرسٹ کی طرف اس کام کا مجاز ہوگا اور اگر منتظمین کی جانب سے اسے اجازت ہو کہ بوقت ضرورت کسی اور قابل اعتماد شخص کو اپنا نمائندہ بناسکتا ہے تو ضرورت پڑنے پر اسے ایسا کرنے کی اجازت ہوگی۔

حوالہ جات
۔۔۔

محمد طارق

دارالافتاءجامعۃالرشید

13/جمادی الثانیہ1443ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طارق صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب