021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
صدقاتِ نافلہ اور واجبہ کا ایک اکاؤنٹ میں جمع کرنا
75379زکوة کابیانزکوة کے جدید اور متفرق مسائل کا بیان

سوال

مستقبل قریب میں زکوٰۃ  کی رقوم کے لیےایک مستقل  بینک  اکاؤنٹ بنانے کا ا رادہ ہے، لیکن فی الحال “ٹرسٹ” کا ایک ہی بینک اکاؤنٹ ہے  جس میں  زکوۃ ،صدقات نافلہ اور عطیات وغیرہ   سب آتےہیں ، البتہ  “ٹرسٹ” اپنے حسابات اور رسیدوں میں زکوۃ ،صدقات  اور کفارات کا حساب الگ الگ رکھتا ہے، کیا یہ عمل درست ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مذکورہ طریقہ کار کے مطابق عمل بھی جائز ہے،لیکن احتیاط کا تقاضا یہ ہے کہ صدقاتِ واجبہ کے لئے الگ اکاؤنٹ کھلوالیا جائے اور صدقات نافلہ کے لئے الگ،تاکہ ان دونوں کی رقوم ایک دوسرے کے ساتھ خلط نہ ہو۔

حوالہ جات
۔۔۔۔

محمد طارق

دارالافتاءجامعۃالرشید

13/جمادی الثانیہ1443ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طارق صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب