021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
گاڑی پر نماز شروع کرنے کے بعد گاڑی رُک گئی
79007نماز کا بیانسنتوں او رنوافل کا بیان

سوال

گاڑی پر نماز شروع کی اور پھرنماز کے دوران گاڑی کھڑی ہو گئی تو کیا اب نیچے اتر کر نماز مکمل کرنا ہو گی یا گاڑی پر بیٹھے ہوئے بھی نماز مکمل کر سکتے ہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

گاڑی میں نماز پڑھنے کے دوران اگر گاڑی کسی وجہ سے رک جائے، جیسے ٹائر پنکچر ہو جانا وغیرہ تو  ایسی صورت میں اگر نفل نماز ہو تو اسی حالت میں نمازمکمل کرنا درست ہے، اگرچہ سواری پر رکوع اور سجدہ اشارہ سے کیاجارہاہو، کیونکہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفر میں سواری پر بکثرت نماز پڑھتے تھے، حالانکہ بعض اوقات حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سواری روکنے پرقادر بھی ہوتے تھے، لہذا اگر کہیں سواری رکے تو نفل نماز توڑنے کی ضرورت نہیں، بلکہ اسی حالت میں مکمل کرنا درست ہے۔

جہاں تک فرض نمازکا تعلق ہے تو فرض نمازمیں چونکہ ان تمام شرائط وارکان کی رعایت رکھنا ضروری ہے جن کازمین پر نماز پڑھنے کی صورت میں اہتمام کیا جاتا ہے،  اس لیے اگرکوئی شخص سواری پر رکوع وسجدہ کے ساتھ فرض نماز پڑھ رہا ہو تو سواری چلنے کی صورت میں اس کے لیے نمازتوڑنا جائز نہیں اور اگر رکوع وسجدہ اشارہ سے ادا کر رہا ہو تو پھر وہ نماز درست نہیں، اس لیے ایسی صورت میں نماز توڑ کر نیچے اتر کر باقاعدہ رکوع وسجود کے ساتھ نماز ادا کرنا ضروری ہے۔

حوالہ جات
۔۔۔

محمد نعمان خالد

دارالافتاء جامعة الرشیدکراچی

24/جمادى الاخرى 1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد نعمان خالد

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب