021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
گاڑی پر نفل نماز پڑھنے کی صورت میں ثواب کی کمی بیشی
79008نماز کا بیانسنتوں او رنوافل کا بیان

سوال

سواری پر نفل نماز پڑھنے سے مکمل ثواب ملے گا یا آدھا؟ کیونکہ سواری پر آدمی عام طور پر کھڑے ہو کر نماز نہیں پڑھ سکتا۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر گاڑی میں کھڑے ہو کر باقاعدہ رکوع وسجود کے ساتھ نماز ادا کی تو مکمل اجر ملے گا،  اوراگر اس نےبیٹھ کر نماز ادا کی تو بیٹھ کر نماز پڑھنے سے آدھا اجر ملتا ہے، کیونکہ صحیح بخاری شریف کی حدیث میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک سائل کے جواب میں ارشاد فرمایا کہ کھڑے ہو کر نماز پڑھنا افضل ہے اور جس شخص نے بیٹھ کر نماز پڑھی اس کے لیے کھڑے ہو کر نماز پڑھنے والے کی بنسبت آدھا اجر ہو گا اور جو لیٹ کر اشارہ سے نماز پڑھے اس کو بیٹھ کر پڑھنے والے کی بنسبت آدھا اجر ملتا ہے،لہذا سواری پر چونکہ رکوع وسجود بھی اشارہ سے ادا کیا جاتا ہے، اس لیے اس کا اجر بیٹھ کر پڑھنے والے کی بنسبت کم ہو گا۔

حوالہ جات
صحيح البخاري (2/ 47) دار طوق النجاة:
عن عمران بن حصين، قال: سألت النبي صلى الله عليه وسلم عن صلاة الرجل وهو قاعد، فقال: «من صلى قائما فهو أفضل، ومن صلى قاعدا فله نصف أجر القائم، ومن صلى نائما فله نصف أجر القاعد» قال أبو عبد الله: «نائما عندي [ص:48] مضطجعا ها هنا»

محمد نعمان خالد

دارالافتاء جامعة الرشیدکراچی

24/جمادى الاخرى 1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد نعمان خالد

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب