021-36880325,0321-2560445

5

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
حصول اولاد کے لیے وظیفہ
75573جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

میں بے اولاد ہوں اور بے حد پریشان ہوں۔مجھے کسی نے کہا سورہ بقرہ روز پڑھو،لیکن میری ایک عالمہ دوست نے کہا کہ عورتوں کو سورہ بقرہ نہیں پڑھنی چاہیے۔برائے مہربانی اس بارے میں کوئی وظیفہ تجویز فرمادیں۔

o

مردوں کی طرح عورتیں  بھی سورہ بقرہ سمیت کوئی بھی سورت پڑھ سکتی ہیں۔اگر سورہ بقرہ پڑھنے میں دشواری ہو تو ہر فرض نماز کے بعد درج ذیل دعاؤں کا اہتمام فرمائیں:

‌رَبِّ ‌هَب لِي مِن لَّدُنكَ ذُرِّيَّةٗ طَيِّبَةًۖ إِنَّكَ سَمِيعُ ٱلدُّعَآء.سورۃ آل عمران الآیۃ:36

‌رَبِّ ‌لَا ‌تَذَرنِي فَردٗا وَأَنتَ خَيرُ ٱلوَٰرِثِينَ.سورۃ الانبیآء الآیۃ:89

 

حوالہ جات

         محمد انس جمال         

 دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی   

20جمادی الثانیۃ1443ھ 

n

مجیب

انس جمال بن جمال الدین

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔