021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت قرضہ لینے کا حکم
76198خرید و فروخت کے احکامقرض اور دین سے متعلق مسائل

سوال

نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت قرضہ لینا کیسا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم   حکومت کی طرف سے عوام کو  گھروں  کے حصول  کے لئے دی جانے والی ایک سہولت  ہے۔ اس کے     متعلق تفصیل یہ ہے کہ یہ اسکیم روایتی  اور  اسلامی  دونوں طرح کے  بینکوں  کے   ذریعے سے  دی جار ہی ہے۔ چونکہ روایتی  بینکوں کا طریقہ  تمویل سود پر مبنی  ہے اس لئے ان کے ذریعے سے  مذکورہ اسکیم کا حاصل کرنا جائز نہیں ہے البتہ غیر سودی  بینکوں کے ذریعے اس اسکیم کی سہولت کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔  

حوالہ جات

محمد انس جمیل

دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی

۴، رجب المرجب۱۴۴۳ ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد انس ولدمحمد جمیل

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب