021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
غیر متعلقہ شخص کا کسی کےاکاؤنٹ کے ذریعہ بینک سےلون لینے کا حکم
75631غصب اورضمان”Liability” کے مسائل متفرّق مسائل

سوال

کیا فرماتے ہیں علمائےکرام کہ ایک شخص کا اکاؤنٹ کسی نے ہیک کرکے 6لاکھ روپےاس کے نام پہ لون لے لیااوربینک والوں نے اس شخص کولون دیتے وقت اس کو کال کرکےتصدیق بھی نہیں کی۔اب اکاؤنٹ ہولڈر سے بینک والے لون چھ لاکھ مع سود کامطالبہ کررہے ہیں۔اب سوال یہ ہے کہ اگر وہ شخص بینک والوں کو رقم نہیں لوٹاتا تو کیا وہ شرعاگناہ گار ہوگا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر اس شخص کا اکاؤنٹ اس کی مرضی واجازت کے بغیر استعمال کیا گیا ہے اور بینک والوں نے ضابطہ کے مطابق لون دیتے وقت اس سے تصدیق نہ کی ہو تو ایسی صورت میں وہ شرعالون لوٹانے کا پابند نہیں۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲۵جمادی الثانی۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب