021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
اتصال صفوف کاشرعی معیار
75630نماز کا بیانامامت اور جماعت کے احکام

سوال

کیا فرماتے ہیں علمائےکرام کہ ہمارے ہاں مسجد کی جنوبی دیوار سے متصل مدرسہ تعمیر کیا گیا ہے،اس میں حفظ والے طلبہ ہوتے ہیں،نماز کے لیےوہ مدرسہ میں صفیں بناتے ہیں اور امام مسجد کی اقتدا  کرتے ہیں،بسا اوقات نماز کے آغاز میں مسجد کی صف آدھی ہوتی ہے اور اس مدرسہ کی دیوارتک آٹھ فٹ سے زائد جگہ خالی رہتی ہے،یعنی مسجد اور مدرسہ کی صف میں اتصال نہیں رہتا۔اب سوال یہ ہے کہ کیا اس قدر انفصال صحت اقتدا سے مانع ہے یا نہیں؟نیز اتصال تکبیر تحریمہ کے وقت سے ہی ضروری ہےیا نماز کے کسی بھی حصہ میں اتصال ہوجائے تووہ بھی کافی ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

خارج از مسجداقتداءسے،مسجد کی صفوں سےدو صف(تقریبا ۸ فٹ) کی بقدر فاصلہ مانع ہےاور اس سے کم فاصلہ  مانع نہیں،لہذاصحت اقتداء کے لیے بحالت جماعت مسجد کی صف اور غیر مسجد کے درمیان مانع فاصلہ نہ ہونا ضروری ہے، اس صف میں  باقاعدہ نمازیوں کا ہونا ضروری نہیں،لہذا صورت مسؤولہ میں اقتداء درست ہے۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲۵جمادی الثانی۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب