021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ظہار کے بعد شوہر رجوع نہ کرے اور طلاق بھی نہ  دے
75722طلاق کے احکامظہار )بیوی کو ماں یا بہن کے ساتھ تشبیہ دینے( کے احکام

سوال

اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے ہمیشہ کیلئے ظہار کیااور اسے اپنی بیوی میں کوئی دلچسپی بھی نہیں ہے اور وہ شخص کفارہ اداکرکے  رجوع بھی نہیں کرنا چاہتا تو اب یہ عورت کیا کرے یعنی اپنے آپ کو اس شخص سے کیسے جدا کرے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے ظہار کرنےکے بعد  کفارہ اداکرکے رجوع بھی نہیں کرتا،اور اسے طلاق بھی نہیں دیتا تو اس صورت میں اس خاتون کو چاہئے کہ وہ عدالت میں دو گواہوں کی گواہی سے اپنے شوہر کے خلاف حقوق زوجیت ادا نہ کرنے کی وجہ کو بنیاد بنا کر فسخ نکاح  کا دعوی دائر کرے، اور عدالت کے ذریعے  نکاح فسخ کروایے۔

حوالہ جات
بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (3/ 235)
والظهار لا يوجب نقصان العدد في الطلاق؛ لأنه ليس بطلاق ولا يوجب البينونة وإن طالت المدة؛ لأنه لا يوجب زوال الملك وإنما يحرم الوطء قبل التكفير مع قيام الملك وإن جامعها قبل أن يكفر لا يلزمه كفارة أخرى وإنما عليه التوبة والاستغفار ولا يجوز له أن يعود حتى يكفر۔

 محمدنصیر

 دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی

27، جمادی الثانیہ،1443ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد نصیر ولد عبد الرؤوف

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب