021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
چینل کی کمائی کا حکم
75822جائز و ناجائزامور کا بیانخریدو فروخت اور کمائی کے متفرق مسائل

سوال

سوال یہ ہے کہ میں نے ایک ویب سائٹ بنائی ہے، ویب سائٹ بنانے کے بعد میں نے گوگل پر ایک پراسس کیا،جسں کے بعد میری ویب سائٹ پر ایڈز آتے ہیں گوگل کی طرف سے مختلف کمپنیوں کے۔ ان ایڈز کامیری ویب سائٹ پر چلنے کا مجھے معاوضہ ملتا ہے۔ کیا یہ پیسے میرے لیے لینا جائز ہیں یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جائزاور حقیقت پر مبنی پروگراموں پر مشتمل چینل کی آمدن جائز ہے،بشرطیکہ ناجائز اشتہارات کو اپنے چینل پرچلانے کی شرط  شامل معاہدہ نہ ہو،اس مقصد کے لیے اشتہارات کی سکریننگ کر کے صرف جائز اشتہارات کوباقی رکھا جائےاورسکریننگ کے باوجود اگر کچھ ناجائز امور پر مشتمل اشتہارات چل جائیں تو اندازہ کر کے اس قدر آمدن کو بلانیت ثواب صدقہ کردیا جائے۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۵رجب۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب