021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بیوی کی ملکیت کا حکم
75875 جائز و ناجائزامور کا بیان خریدو فروخت اور کمائی کے متفرق مسائل

سوال

کیا بیوی اپنی تنخواہ اپنے شوہر کو دینے کی پابند ہے؟ کیا بیوی اپنی تنخواہ/زیورات سے اپنے بہن بھائیوں یاوالدین کی مدد کرسکتی ہے؟ اگر بیوی نے ایسی کوئی مدد کی ہے تو کیا وہ اسے اپنے شوہر کو واپس کرنےکی پابند ہے جبکہ وہ خود اپنی تنخواہ سے ایسا کررہی ہو۔شکریہ

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

کسی پیشگی معاہدہ کے بغیر بیوی اپنی تنخواہ میں سے شوہر کو دینے کی پابند نہیں، بلکہ وہ اپنی تنخواہ  سمیت جملہ  ملکیتی زیوار ت وغیرہ کی خود مالک ہے ،لہذا وہ اس میں سے اپنی مرضی کے مطابق خرچ کرنے کی شرعا کلی طور پر مجاز ہے، اور شوہر کے لیے اس بارے میں اس پر کسی قسم کی ناجائز اور غیر معقول پابندی لگانا درست نہیں۔
حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔
نواب الدین دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی ۸رجب۱۴۴۳ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب