76735 | روزے کا بیان | اعتکاف کا بیان |
سوال
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا معتکف اعتکاف کے دوران جنازے کی نماز پڑھنے کے لیے مسجد سے باہر جنازہ گاہ میں جا سکتا ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
معتکف کو مسجد کے اندر رہ کر جنازے کی نماز پڑھنے کی اجازت ہے۔ اگر مسجد سے نکل کر جنازہ کی نماز پڑھے گا تو مسنون اعتکاف فاسد ہو جائے گا۔ البتہ اگر طبعی ضرورت کی وجہ سے مسجد سے باہر جانا پڑ جائے اور اس دوراں نماز جنازہ تیار ہو تو اس صورت میں پڑھنے کی گنجائش ہے، بشرطیکہ نماز جنازہ کی نیت سے ہی باہر نہ گیا ہو۔
حوالہ جات
في الھندیۃ:
(وأما مفسداته) فمنها الخروج من المسجد فلا يخرج المعتكف من معتكفه ليلا ونهارا إلا بعذر، وإن خرج من غير عذر ساعة فسد اعتكافه...... ولو خرج لجنازة يفسد اعتكافه، وكذا لصلاتها. (1/212)
و في البحر الرائق:
قد يجب عليه الإفساد إذا تعينت عليه صلاة الجنازة. (2/326)
و في رد المحتار:
لو خرج لبول أو غائط، ودخل منزله ومكث فيه ، حيث يفسد، كما مر. وفي البدائع: وما روي عنه صلى الله عليه وسلم من الرخصة، في عيادة المريض وصلاة الجنازة، فقد قال أبو يوسف رحمہ اللہ تعالی: ذلك محمول على اعتكاف التطوع، ويجوز حمل الرخصة على ما لو خرج لوجه مباح، كحاجة الإنسان أو الجمعة، وعاد مريضا أو صلى على جنازة من غير أن يخرج لذلك قصدا، وذلك جائز.( 2/446)
عبدالعظیم
دارالافتاء، جامعۃالرشید ،کراچی
08/رجب 1443 ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | عبدالعظیم بن راحب خشک | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |