021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
رضاعت میں جب دودھ نہ پلانے کا یقین ہو
76079رضاعت کے مسائلمتفرّق مسائل

سوال

سوال:کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلے کے بابت:

میں نے اپنے دیور کی بیٹی کو دودھ پلانے کے ارادے سے اٹھایا اس بچی نے میری چھاتی پر منہ رکھا لیکن دودھ کا ایک قطرہ نہیں پیا اور دودھ نہ پینے کا یقین ہے۔

اب میں اس لڑکی کے ساتھ اپنےبیٹے کا نکاح کرنا چاہتی ہوں، کیا یہ نکاح شرعا جائز ہے یا نہیں؟

رہنمائی فرمائیں!
 

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر آپ کو اس بات کا یقین ہے کہ آپ کی چھاتی سے واقعتا دودھ نہیں نکلا ہے اور اس بچی کے منہ میں دودھ کا ایک قطرہ بھی نہیں گیا ہے، تو آپ اپنے بیٹے کا نکاح اس بچی سے کراسکتی ہیں۔

حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 209)
باب الرضاع (هو) لغة بفتح وكسر: مص الثدي. وشرعا (مص من ثدي آدمية) ولو بكرا أو ميتة أو آيسة، وألحق بالمص الوجور والسعوط (في وقت مخصوص)
وفی حاشیتہ:
(قوله وألحق بالمص إلخ) تعريض بالرد على صاحب البحر حيث قال التعريف منقوض طردا، إذ قد يوجد المص ولا رضاع إن لم يصل إلى الجوف وعكسا، إذ قد يوجد الرضاع ولا مص كما في الوجور والسعوط. ثم أجاب بأن المراد بالمص الوصول إلى الجوف من المنفذين، وخصه لأنه سبب للوصول فأطلق السبب وأراد المسبب.

  محمدنصیر

  دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی

 25،رجب المرجب،1443ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد نصیر ولد عبد الرؤوف

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب