021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
نانی کا دودھ پینے سے رضاعت ثابت ہوجاتا ہے
76082رضاعت کے مسائلمتفرّق مسائل

سوال

مفتی صاحب آپ سے ایک شرعی مسئلے میں رہنمائی درکار ہے!

میری دو خالائیں اپنے بچوں کی آپس میں شادی کرنا چاہتے ہیں، ایک خالہ کے بچے نے اپنی نانی کا دودھ پیا ہےتو کیا اس صورت میں میری ایک خالہ جس کے بچے نے نانی کا دودھ پیا ہے اپنی بہن کے بچے سے شادی کراسکتی ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جس بچے نے نانی کا دودھ پیا ہے وہ نانی کا رضاعی بچہ شمار ہوگا، نانی کے اولاد کا وہ رضاعی بھائی شمار ہوگا، اور آپ کے خالاؤں کے بچوں کا وہ رضاعی ماموں ہوگا، جس طرح کوئی اپنے نسبی ماموں سے نکاح نہیں کرسکتا اسی طرح رضاعی ماموں سے بھی نکاح نہیں ہوسکتا ہے۔

لہذا  جس بچے نے نانی کا دودھ پیا ہے، اس سے خالاؤں کے اولاد میں سے کسی کا نکاح صحیح نہیں ہے۔

حوالہ جات
الهداية في شرح بداية المبتدي (1/ 217)
قال: " ويحرم من الرضاع ما يحرم من النسب " لقوله عليه الصلاة والسلام " يحرم من الرضاع ما يحرم من النسب "
الهداية في شرح بداية المبتدي (1/ 186)
قال: " ولا ببنته " لما تلونا " ولا ببنت ولده وإن سفلت " للإجماع " ولا بأخته ولا ببنات أخته ولا ببنات أخيه ولا بعمته ولا بخالته " لأن حرمتهن منصوص عليها في هذه الآية وتدخل فيها العمات المتفرقات والخالات المتفرقات وبنات الإخوة المتفرقين لأن جهة الاسم عامة

  محمدنصیر

 دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی

 24،رجب المرجب،1443ھ              

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد نصیر ولد عبد الرؤوف

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب