021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مشترک موروثی مکان میں ذاتی تعمیر کا حکم
76276میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

ایك شخص نے وراثت میں ایك مكان چھوڑا جس كا ایك ہی پورشن تھا، تقسیم نہیں ہوا تھا، چار پانچ بھائی اسی پورشن میں اكٹھے رہ رہے تھے، ایك بھائی نے اس پورشن كے اوپر اپنے ذاتی خرچ پر دو پورشن اور بنا لیے، اب یہ سب بھائی چاہتے ہیں كہ مكان بیچ كر اس كو وراثت كے طور پر تقسیم كیا جائے، اب سوال یہ ہے كہ جس بھائی نے اوردو پورشن بنائے ہیں، مكان بك جانے كے بعد وہ اپنے بھائیوں سے اپنے ان دو پورشن كی رقم كا مطالبہ كر سكتا ہے یا نہیں؟ یا اس كو صرف وراثت كا حصہ ملے گا؟ مفصل جواب دركار ہے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جب مکان کی قیمت فروخت میں اس کے اوپر کے پورشن کی قیمت بھی شامل ہو تو اس کو اس کے حصہ میراث کے علاوہ اپنی ذاتی تعمیر کے بقدر رقم بھی ملے گی۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲ شعبان۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب