021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
برتھ کنٹرول کا حکم
76304جائز و ناجائزامور کا بیانخاندانی منصوبہ بندی

سوال

آبادی كو كنٹرول كرنے، یا كم كرنے كے لیے ایك نعرہ لگایا جاتا ہے/ یا ترغیب دی جاتی ہے كہ ”بچے دو ہی اچھے“، آیا اس پر عمل كرنا جائز ہے یا نہیں؟ شریعتِ مطہرہ اس بارے میں كیا ہدایات دیتی ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

برتھ کنٹرول کے نعرے کی مغربی فلسفے(مادیت) پر مبنی ہے، جو اسلام کے خلاف ہے اسلامی تعلیمات کے مطابق اللہ تعالی تمام انسانوں بلکہ جانداروں کا خالق بھی اور رازق بھی، لہذا انسانیت کی رزق کویا آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے کسی قسم کے منصوبہ بندی کی ضرورت نہیں اور نہ ہی کثرت آبادی افراط رزق کاحقیقی سبب ہے بلکہ ضرورت اس کی ہے کہ انسانوں کوغیر اللہ اور طاغوت کی بندگی سے نکال کر اللہ کی بندگی میں لایا جائے اور یہی افراط رزق کو ختم کرنے کا ضامن ہے۔

حوالہ جات
{وَمَا مِنْ دَابَّةٍ فِي الْأَرْضِ إِلَّا عَلَى اللَّهِ رِزْقُهَا وَيَعْلَمُ مُسْتَقَرَّهَا وَمُسْتَوْدَعَهَا كُلٌّ فِي كِتَابٍ مُبِينٍ } [هود: 6]
{ وَلَوْ أَنَّهُمْ أَقَامُوا التَّوْرَاةَ وَالْإِنْجِيلَ وَمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِمْ مِنْ رَبِّهِمْ لَأَكَلُوا مِنْ فَوْقِهِمْ وَمِنْ تَحْتِ أَرْجُلِهِمْ مِنْهُمْ أُمَّةٌ مُقْتَصِدَةٌ وَكَثِيرٌ مِنْهُمْ سَاءَ مَا يَعْمَلُونَ} [المائدة: 66]
{أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ كِفَاتًا (25) أَحْيَاءً وَأَمْوَاتًا} [المرسلات: 25، 26]

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۳شعبان۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب