021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
جاندار کی تصویر کی پرنٹنگ اور اسکے کاروبار کا حکم
76275جائز و ناجائزامور کا بیانکھیل،گانے اور تصویر کےاحکام

سوال

مجھے کلر پرنٹ کے کاروبار کے بارے میں معلوم کرنا تھا،کلر پرنٹ کے کام کاکیا حکم ہے۔ اکثر کسٹمر ایک دکان سے ڈیزائن بنوا کر ہمارے پاس آتے ہیں،اُ س کا کلر یا بلیک اینڈ وائٹ پرنٹ نکلوانے اور اکثر ڈیزائن میں جاندار کی تصویر بھی موجود ہوتی ہیں، ہم اُ ن ڈیزائن کا صرف پرنٹ نکال کر دیتے ہیں اور اپنی قیمت لے لیتے ہیں۔ایسی کمائی کا کیا حکم ہے؟ کیونکہ اس میں جاندار کی تصویر بھی موجود ہوتی ہے،مزید یہ کہ آج کل پرنٹیڈ تکیہ ،چائے کے مگ، کی چین، اور ٹی شرٹ پر بھی تصویر پرنٹ کی جاتی ہے، کسٹمر اپنی تصویر دیتے ہیں ہم ان تصاویر کو تکیہ کی سیٹنگ کے مطابق کر کے اُسے تکیہ، شرٹ یا مگ پر پرنٹ کرتے ہیں تو ایسا کام جائز ہے یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

کسی بھی جاندار  کے چہرے کی واضح تصویرپرنٹ کرنا جائز نہیں اور نہ ہی اس کی کمائی جائزہے۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۳شعبان۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب