021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
پوتے کا نانا کے حصہ میراث کا سوتیلے ماموں سے مطالبہ کرنا
76913میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

میرے نانا مرحوم کے 3 بھائی زید ،بکر اور علی تھے۔ان کی زندگی میں ہی ایک بھائی زید کا انتقال ہوگیا۔ زید کی کوئی اولاد نہ تھی ۔بکر اور علی نے زید کی جائیداد آپس میں برابر تقسیم کردی اور میرے نانا کو اس سے محروم رکھا۔

میرے نانا کی ایک بیٹی تھی یعنی ہماری والدہ۔میرے نانا نےجب یہ دیکھا کہ ان کے بھائیوں نے کس طرح ان کو اپنے حصے سے محروم رکھا تو انھوں نے اپنے حصے کی تمام جائیداد میری والدہ کے نام منتقل کردی۔میری والدہ کے دونوں چچا بکر اور علی بھی انتقال کر چکے ہیں اور میری والدہ بھی اب حیات نہیں ہیں۔

اب علی کے بیٹے کا یہ دعوی کہ مجھے میرے چچا( یعنی میرے نانا) کی جائیداد میں سے میرا حصہ دیا جائے ۔ کیا اس کا میرے نانا کی جائیداد میں کچھ حصہ بنتا ہے؟جبکہ مذکورہ جائیداد میری والدہ کے نام پر ہے۔

اسں کے مطالبے پر ہم بھائیوں نے اپنی والدہ کے چچا زاد بھائی سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ آپ بھی زید کی جائیداد کا وہ جس سے آپ نے میرے نانا کو محروم رکھا ہے۔وہ ہمیں دے دیں۔میرا سوال یہ ہے کہ میرے نانا اور والدہ دونوں حیات نہیں ہیں۔کیا ہم اس دعوے میں حق بجانب ہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

علی کے پاس اپنے والد کی میراث میں جو حصہ مشترکہ موروثی جائیداد کا آیا ہے اس میں سے آپ اپنے نانا کے حصہ کو طلب کرنے میں حق بجانب ہو اوراگر آپ کے نانا نے اپنی جائیداد آپ کی والدہ کے نام کر۵نے کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی میں ہی مالکانہ اختیارات کے ساتھ آپ کی والدہ کے قبضہ میں دےدی تھی تو ایسی صورت میں علی کو آپ  کے نانا کے جائیداد میں کسی قسم کے مطالبہ کا حق نہیں اور اگر صرف کاغذات میں نام کرایا تھا لیکن باقاعدہ مالکانہ قبضہ نہیں دیا تھا تو وہ بھی آپ کے والدہ کے نام کردہ جائیداد میں اپنے والد کے حصہ میراث کے مطالبہ کا حق رکھتے ہیں۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۳شعبان۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب