021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ڈیجیٹیل کرنسی کا سافٹ ویئر بنانا
76402خرید و فروخت کے احکامخرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

سوال: ایک کمپنی سافٹ ویئر ایپلیکیشن بنا رہا ہے، جو منی ایکسچینج کے ساتھ ڈیجیٹل کرنسی یا کرپٹو کرنسی کو عام کرنسی میں ایکسچینج کی سروس بھی دے رہا ہے۔

ایسے سافٹ ویئر بنانا یا ایسی کمپنی میں جاب کرنا کیسا ہے۔

براہ کرم رہنمائی فرمائیں!

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

کرپٹو کرنسی کے بارے میں ادارہ ہذا کا موقف اب تک توقف کا ہے، البتہ ایسا سافٹ ویئر بنانا جائز ہے، جس سے مختلف  فزیکل اور ورچوئل کرنسیوں کے ایکسچینج  کا  کام لیا جاتا ہو کیونکہ ایسا سافٹ ویئر بنانا فی نفسہ جائز ہے اور اس کا جائز استعمال بھی موجود ہے، ایسی کمپنی میں کام کرنے میں شرعا کوئی قباحت نہیں ہے۔

حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 391)
(قوله وجاز تعمير كنيسة) قال في الخانية: ولو آجر نفسه ليعمل في الكنيسة ويعمرها لا بأس به لأنه لا معصية في عين العمل۔

محمدنصیر  

 دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی

     10،شعبان المعظم،1443ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد نصیر ولد عبد الرؤوف

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب