021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
شوہر، دو بیٹے اور پانچ بیٹیوں میں وراثت کی تقسیم
76721میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ  ایک عورت کا انتقال ہوا، ورثہ  میں شوہر، دو بیٹے  اور پانچ بیٹیاں  ہیں، جبکہ ترکہ 84000 روپے ہیں، براہ کرم ورثہ  میں شرعی تقسیم فرمادیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مرحومہ کی تجہیز  و تکفین، قرض کی ادائیگی اور اگر کسی کے لیے جائز وصیت کی ہو  تو ایک تہائی میں وصیت نافذ کرنے کے بعد، مرحومہ  کی کل جائیداد منقولہ و غیر منقولہ کو چھتیس  (36) حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، جس میں سے شوہر کو نو  (9)، ہر ایک بیٹے کو چھ  (6)، اور ہر ایک بیٹی کو تین  (3) حصے ملیں گے۔

فیصد کے اعتبار سے (25) فیصد شوہر کو، (16.66)فیصد ہر ایک بیٹے کو، اور ہر ایک بیٹی کو (8.33) فیصد دیے جائیں گے۔

اس تقسیم کی رو سے (84000) میں سے شوہر کو (21000)، ہر ایک بیٹے کو (14000) اور ہر ایک بیٹی کو (7000) ملیں گے۔

آسانی کے لیے نقشہ ملاحظہ فرمائیں:

ورثہ

انفرادی  حصہ

مجموعی حصے

فیصدی حصہ

مجموعی فیصدی حصے

شوہر

9

9

25%

25%

بیٹا

6

12

16.66%

33.33%

بیٹی

3

15

8.33%

41.65%

میزان:

-

36

-

100%

رقم کی تقسیم:

ورثہ

انفرادی  حصہ

مجموعی حصے

شوہر

21000

21000

بیٹا

14000

28000

بیٹی

7000

35000

میزان:

-

84000

حوالہ جات
قال اللہ تعالی: يُوصِيكُمُ ٱللَّهُ فِيٓ أَوۡلَٰدِكُمۡۖ لِلذَّكَرِ مِثۡلُ حَظِّ ٱلۡأُنثَيَيۡنِۚ فَإِن كُنَّ نِسَآءٗ فَوۡقَ ٱثۡنَتَيۡنِ فَلَهُنَّ ثُلُثَا مَا تَرَكَۖ وَإِن كَانَتۡ وَٰحِدَةٗ فَلَهَا ٱلنِّصۡفُۚ  ... وَلَكُمۡ نِصۡفُ مَا تَرَكَ أَزۡوَٰجُكُمۡ إِن لَّمۡ يَكُن لَّهُنَّ وَلَدٞۚ فَإِن كَانَ لَهُنَّ وَلَدٞ فَلَكُمُ ٱلرُّبُعُ مِمَّا تَرَكۡنَۚ مِنۢ بَعۡدِ وَصِيَّةٖ يُوصِينَ بِهَآ أَوۡ دَيۡنٖۚ (النساء: 11،12)
روی البخاري رحمہ اللہ تعالی عن ‌ابن عباس رضي اللہ تعالی عنهما، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:  ألحقوا الفرائض بأهلها، فما بقي فهو لأولى رجل ذكر.  (صحیح البخاری، حدیث نمبر: 6753)

عبدالعظیم

دارالافتاء، جامعۃالرشید ،کراچی

10/شعبان      1443 ھ          

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبدالعظیم بن راحب خشک

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب