021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
قرض سے نجات کی مسنون دعا
76722جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ   میرے اوپر بہت سارا قرضہ ہو چکا ہے، براہ کرم قرض سے نجات کے لیے مسنون دعا بتا دیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

قرض کی ادائیگی کے لیے  رسول اللہ  صلی اللہ علیہ و سلم کی حضرت علی رضی اللہ  تعالی عنہ کو سکھلائی ہوئی درج ذیل دعا چلتے پھرتے خصوصاً ہر فرض نماز کے بعد پڑھتے رہیں۔  اگر پہاڑ کے برابر بھی قرض ہوگا تو اللہ تعالیٰ اپنے فضل وکرم سے ان شاء اللہ اس کی ادائیگی کا غیب سے انتظام فرمادیں گے۔

’’اَللَّهُمَّ اكْفِنِي بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ، وَأَغْنِنِي بِفَضْلِكَ عَنْ مَّنْ سِوَاكَ‘‘.

ترجمہ:

اے اللہ ! اپنے حرام سے بچاتے ہوئے اپنے حلال کے ذریعے میری کفایت فرما، اور اپنے فضل سے دوسروں سے مجھے بے نیاز فرمادے۔

حوالہ جات
في سنن الترمذي:
 عن علي رضی اللہ تعالی عنہ، أن مكاتبا جاءه فقال: إني قد عجزت عن مكاتبتي فأعني، قال: ألا أعلمك كلمات علمنيهن رسول الله صلى الله عليه وسلم،  لو كان عليك مثل جبل صير دينا،  أداه الله عنك، قال: قل: اللهم اكفني بحلالك عن حرامك، وأغنني بفضلك عمن سواك. (حدیث نمبر: 3563)

عبدالعظیم

دارالافتاء، جامعۃالرشید ،کراچی

12/شعبان     1443 ھ          

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبدالعظیم بن راحب خشک

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب