021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بیٹوں نےکماکروالدکوپیسےدیےجس سےزمین خریدی گئی تواس زمین میں وراثت جاری ہوگی
76540میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

محترم جناب مفتی صاحب !السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

 ہم دوبھائی ہیں،ہم نے کراچی میں محنت مزدوری کرکےپیسہ سوات میں باپ کوبھیجا ،جس سےباپ نےایک زمین خریدی جواس وقت بھی باپ کےنام ہے،پوچھنایہ تھاکہ آیااس جائیداد میں ہماری دوبہنیں ہیں،ان کاحصہ  ہوگایانہیں ،یہ واضح رہےکہ اس جائیدادمیں باپ کاکوئی مال شامل نہیں تھا۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

موجودہ صورت میں چونکہ بیٹوں نے پیسےوالد صاحب کودیےاورمالک بھی بنادیا،اورپھرزمین والدنےخریدی اوراب بھی والدکےنام ہےتویہ زمین والدکی ہی شمار ہوگی اوروالدکی وفات کےبعد اس زمین میں بیٹوں کےساتھ ساتھ بیٹیوں کابھی میراث کےمطابق حصہ ہوگا۔

حوالہ جات
" شرح المجلۃ" 1/473 :یملک الموھوب لہ الموھوب بالقبض ،فالقبض شرط لثبوت الملک ۔
"شرح المجلۃ" 1 /462:وتتم(الھبۃ)بالقبض الکامل لأنہامن التبرعات والتبرع لایتم الابالقبض الکامل ۔

محمدبن عبدالرحیم

دارالافتاءجامعۃالرشیدکراچی

  03/رمضان  1443 ھج

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب