76569 | وقف کے مسائل | قبرستان کے مسائل |
سوال
مفتیان کرام اس مسئلہ کےبارےمیں کیا فرماتےہیں کہ اہل علاقہ اپنی میتوں کوسرکاری زمین میں دفن کرتےہیں اورآہستہ آہستہ یہ قبرستان بن گیاہے،آیااس طرح سرکاری زمین میں بغیرسرکارکی اجازت کےمیتوں کودفن کرنااوراس جگہ کوقبرستا ن بنانا شرعا کیساہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اہل علاقہ کاسرکارکی اجازت کےبغیر سرکاری جگہ میں میتوں کودفناناشرعاجائزنہیں تھا،اس ناجائزعمل پراہل علاقہ گناہگارہوئے،اس پرتوبہ واستغفارلازم ہے۔
اب چونکہ قبرستان کی طرح بن گیاہےاوربغیر مجبوری کےدفن شدہ میتوں کوایک جگہ سےنکال کرمنتقل کرنا بھی شرعاجائزنہیں ہے،اس لیےاہل علاقہ پر لازم ہےکہ علاقےاورآبادی کی ضرورت کےمطابق جگہ طےکرکےاسے سرکارسےباقاعدہ درخواست دےکرقبرستان کےلیےوقف کروادیاجائے۔
حوالہ جات
محمدبن عبدالرحیم
دارالافتاءجامعۃالرشیدکراچی
03/رمضان 1443 ھج
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمّد بن حضرت استاذ صاحب | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / مفتی محمد صاحب |