021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
شادی ہوجانے پر تین دن اعتکاف کی نذر کا حکم
76982روزے کا بیاناعتکاف کا بیان

سوال

ایک لڑکی نے منت مانی تھی کہ اگر اس کی شادی ہوگئی تو وہ شادی کے بعد پانچ سال کے اندر اندر تین دن کا نفلی اعتکاف کرے گی،مگر اب پانچواں سال بھی گزرگیا اور اسے فرصت نہ ملی تو اب اس کی قضاء کا کیا طریقہ ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اعتکاف کی نذر منعقد ہوجاتی ہے،لہذا اس لڑکی کے ذمے پانچ سالوں کے دوران اپنی نذر کو پورا کرنا لازم تھا،جسے پورا نہ کرنے کی وجہ سے وہ گناہ گار ہوئی،اب اس کی قضاء کا طریقہ یہ ہے کہ تین دن کا مسلسل اعتکاف کرے اور ان تین دنوں کا روزہ بھی رکھے،بغیر روزے رکھے تین دن صرف اعتکاف میں بیٹھنے سے نذر پوری نہیں ہوگی۔

حوالہ جات
"الدر المختار " (2/ 441):
"(وهو) ثلاثة أقسام (واجب النذر) بلسانه وبالشروع وبالتعليق ذكره ابن الكمال...
 (وشرط الصوم) لصحة (الأول) اتفاقا (فقط) على المذهب (فلو نذر اعتكاف ليلة لم يصح) وإن نوى معها اليوم لعدم محليتها للصوم أما لو نوى بها اليوم صح والفرق لا يخفى".
قال العلامة ابن عابدین رحمہ اللہ :" (قوله وشرط الصوم لصحة الأول) أي النذر حتى لو قال: لله علي أن أعتكف شهرا بغير صوم فعليه أن يعتكف ويصوم بحر عن الظهيرية".
"الدر المختار " (2/ 450):
"(ولزمه الليالي بنذره) بلسانه (اعتكاف أيام ولاء) أي متتابعة وإن لم يشترط التتابع".

محمد طارق

دارالافتاءجامعۃالرشید

26/شوال1443ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طارق صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب